دارالحکومت دہلی میں آج ہولی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5624 لوگوں کا چالان کیا گیا۔
دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر (ٹریفک) ڈاکٹر مكتیش چندر نے بتایا کہ ٹریفک قوانین
کی خلاف ورزی کرنے پر کل 5624 لوگوں کےچالان کاٹے گئے۔
ان میں سے 313 افراد کو تیز رفتار سے گاڑی چلانے، 218 کو خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے اور 1941 کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔